کیپٹن صفدر کےاحتساب عدالت میں لیٹ آنے پر مریم نواز پریشان ہو گئیں | Daily Qom
تازہ تر ین

کیپٹن صفدر کےاحتساب عدالت میں لیٹ آنے پر مریم نواز پریشان ہو گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے لیٹ آنے سے پریشان ہو گئیں ۔ انہوں نے کہا اپنے ساتھی رہنماؤں کا کہا کہ صفدر کدھر ہیں انہیں فون کرو۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت میں پہلے پہنچ گئے تھے ارو کیپٹن
صفدر لیٹ آئے جس پر ان کی اہلیہ مریم نواز پریشان ہو گئیں ۔انہوں نے کہا کہ صفدر نے اسلام آباد میں گزاری ہے لیکن تاحال احتساب عدالت نہیں پہنچے کوئی انہیں فون کر کے پتا کرے کہ وہ کدھر ہیں؟خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف چھٹی اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آٹھویں بار احتساب عدالت میں پیش ہوئی ہیں، علاوہ ازیں کیپٹن (ر) صفدر بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ کے جاری دھرنے کے باعث سابق وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی معمول سے زیادہ رکھی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جاسکے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
صحت اورتندرستی
No News Found.
عجیب و غریب
No News Found.