’سال 2018ءکے دوران مسلسل پوری دنیا میں زوردار زلزلے آئیں گے | Daily Qom
تازہ تر ین

’سال 2018ءکے دوران مسلسل پوری دنیا میں زوردار زلزلے آئیں گے

نئے سال کا آغاز ہونے سے قبل ہی اس کے متعلق پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اور کچھ ایسا ہی سال 2018 کے متعلق دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اگرچہ بیش تر پیش گوئیاں برے سیاسی و معاشی حالات سے خبردار کر رہی ہیں لیکن قدرتی آفات سے متعلق کی جانے والی ایک پیش گوئی تو ان سب سے بڑھ کر خوفناک ہے۔
دی گارڈین کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے سائنسدان راجر بلحام اور یونیورسٹی آف مونٹاناکی سائنسدان ربیکا بینڈک نے اپنی ایک مشترکہ تحقیق گزشتہ ماہ جیالوجیکل سوسائٹی آف امریکا کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی ہے۔ اس تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ اگلا سال تباہ کن زلزلوں کا سال ہو گا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے سال تقریباً 20 زلزلے متوقع ہیں، جن میں سے اکثر بڑے زلزلے ہوں گے، یعنی ان کی شدت رکٹر سکیل پر 7 یا اس سے زائد ہو گی۔

ماہرین نے ان زلزلوں کی وجہ زمین کی سست ہوتی گردش کو قرار دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ہر پانچ سال بعد زمیں کی گردش کی رفتار میں معمولی سی کمی واقع ہوتی ہے، لیکن یہ کمی سطح زمین پر بڑی تباہی کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ چار سال سے یہ واقعہ پیش نہیں آیا لیکن اگلے سال زمین کی گردش کی رفتار میں کمی متوقع ہے ۔اگرچہ یہ کمی محض ایک ملی سیکنڈ کی ہو گی، لیکن تباہ کن زلزلوں کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے اتنی معمولی سی تبدیلی ہی کافی ہو گی۔
تحقیق کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران بڑے زلزلوں کی سالانہ اوسط چھ رہی ہے، لیکن سال 2018 میں یہ درجن بھر سے زائد ہو گی۔ ان زلزلوں کی سب سے بڑی تعداد خط استواءکے قریبی خطوں میں رونما ہو گی۔ یہ دنیا کے گنجان آباد ترین خطے ہیں، جہاں ایک ارب سے زائد انسان بستے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
صحت اورتندرستی
No News Found.
عجیب و غریب
No News Found.