دنیا کا خوش قسمت ترین کسان، چند ہزار روپے میں خریدی عام سی چیز 6.5 ارب روپے میں فروخت ہو گئی، ایسی کیا انمول چیز تھی ؟ جان کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے | Daily Qom
تازہ تر ین

دنیا کا خوش قسمت ترین کسان، چند ہزار روپے میں خریدی عام سی چیز 6.5 ارب روپے میں فروخت ہو گئی، ایسی کیا انمول چیز تھی ؟ جان کر اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے

برطانیہ کا ایک خوش قسمت ترین کسان 10سال تک چینی برتن انتہائی سستے داموں خریدتا رہا اور بالآخر اسے ان کی اربوں روپے قیمت مل گئی اور وہ بیٹھے بٹھائے مالا مال ہو گیا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ

کے مطابق ایلڈبورن(Aldbourne) کے رہائشی کسان راجر پلکنگٹن(Roger Pilkington)یہ چینی برتن 100پاﺅنڈ(تقریباً 14ہزار 700روپے) فی برتن کے حساب سے خریدے۔ یہ برتن قدیم چینی سلطنتوں تنگ(Tang)، سانگ (Song)، منگ(Ming) اور چنگ(Qing) کے ادوار 618ءسے 1912ءکے درمیان کے تھے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں ایشیائی نوادرات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان برتنوں کی قیمت بھی ساتویں آسمان پر جا پہنچی۔ راجر نے ہانگ کانگ میں یہ برتن فروخت کیے۔ وہ توقع کر رہا تھا کہ اسے ان کے عوض 2کروڑ ڈپاﺅنڈ ملیں گے مگر ان برتنوں کی مقبولیت اس کی توقع سے کہیں بڑھ کر نکلی

اور یہ ساڑھے 4کروڑ پاﺅنڈ (تقریباًساڑھے 6ارب روپے) میں فروخت ہو گئے۔ان میں 9انچ کی ایک نیلے اور سفید رنگ کی صراحی تھی جو سب سے زیادہ مہنگی فروخت ہوئی۔ راجر کو اس صراحی کے 11لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً16کروڑ 22لاکھ روپے) ملے۔ یہ صراحی 15ویں صدی عیسوی کی تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
صحت اورتندرستی
No News Found.
عجیب و غریب
No News Found.