بھارت میں 28 دنوں کے نومولد بچے کے ساتھ زیادتی، ڈیرن سیمی بھی پھٹ پڑے | Daily Qom
تازہ تر ین

بھارت میں 28 دنوں کے نومولد بچے کے ساتھ زیادتی، ڈیرن سیمی بھی پھٹ پڑے

بھارت کی گلیوں ،چوراہوں اور بسوں میں خواتین کی عصمت دری کی خبریں میڈ یا پر سامنے آتی رہتی ہیں لیکن چانکیہ کے دیس میں ایک جنسی بھیڑئیے نے 28دنوں کے نومولود کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا یا تو ویسٹ انڈیز کو 2مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی انتہائی غم و غصے کی کیفیت میں سخت بیان دے دیا ۔

ڈیرن سیمی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوئٹر بھارتی خبر رساں ادارے کی ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 25سالہ شخص نے محض 28دونوں کے نومولود بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اس خبر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سیمی نے کہا کہ ”میں کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن میرا غصہ مجھ پر حاوی ہو رہا ہے ،یہ عمل ہر لحاظ سے انتہائی غلط ہے اوریہ شخص قابل نفرت ہے، اس معاملے میں یقینی طور پر انصاف ہوناچاہیے ،کرکٹر نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے جنسی بھیڑئیے کو گالی بھی دی“۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی کی شیئر کردہ خبر 2سال پرانی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
صحت اورتندرستی
No News Found.
عجیب و غریب
No News Found.