کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کونسا مشہور پاکستانی کرکٹر ہے؟ | Daily Qom
تازہ تر ین

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کونسا مشہور پاکستانی کرکٹر ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک )حال ہی میں پاکستان نے سرفراز احمد کی ولولہ انگیز قیادت میں چیمپیئنز ٹرافی کا تاج اپنے سر سجایا ہے۔ ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے پوری دنیا کو حیران کردیا۔ٹرافی کا فاتح قرار پانے میں کئی کھلاڑیوں نے کلیدی کردار ادا کیا، ان کھلاڑیوں میں سے ایک فخر زمان بھی
تھے جنہوں نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری جڑتے ہوئے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔فخر زمان پاکستان کرکٹ ٹیم سے قبل پاکستان نیوی میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پاک نیوی کو 2013 میں خیرباد کہا۔انہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں سینچری جڑنے کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیت میں بھی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا تھا۔بلاشبہ وہ پاکستان کرکٹ کے افق پر ایک چمکتا ہوا ستارا ہیں اور ہم امید کرتے ہیں وہ اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے اسی طرح پاکستان اور پاکستان کرکٹ کا نام روشن کرتے رہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
صحت اورتندرستی
No News Found.
عجیب و غریب
No News Found.